بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پہلی بار دنیا کی ڈیجیٹل شادی میٹا ورس پر ہوئی جہاں شادی کے استقبالیہ میں تقریباً 3 ہزار سے زائد مہمانوں نے ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔ 24 سالہ دنیش اور 23 سالہ جناگاندھینی رامسوامی نے کورونا وائرس کی پابندیوں کا خیال رکھتے ہوئے اپنے استقبالیہ کو مجازی دنیا میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ جوڑا روایتی طور پر صبح شادی کے بندھن میں بندھا اور شام میں اس نوبیہاتے جوڑے کا استقبال ڈیجیٹل طریقے سے کیا گیا۔ اس ورچوئل ایونٹ کی تھیم کے لیے ہیری پورٹر کی جادوئی قلعے ہوگوارٹس کا انتخاب کیا گیا تھا۔
Entry gate – pic.twitter.com/dZp6p1m13J
— Divit (@divitonchain) February 6, 2022
اس تقریب میں جوڑے کے دوست اور عزیز و اقارب میٹاورس ایونٹ میں ایک دوسرے سے ملے اور مہمان جوڑے کو تحفے تحائف بھی ورچوئل انداز میں دیے گئے جبکہ دلچست بات یہ ہے کہ اس ایونٹ میں خاندان کے ان افراد نے بھی شرکت کی جو اس دنیا میں موجود نہیں۔
At @kshatriyan2811 ‘s meta wedding 👰💍🤵💒 @TardiVerse #asiasfirst #Metaverse #metawedding pic.twitter.com/RRGyEzUz4Y
— cryptopangu.nft (@CryptoPangu) February 6, 2022
اس پرمسرت موقع پر دلہن نے اپنے مرحوم والد سے بھی ملاقات کی جو گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔ اس منفرد اور اچھوتی تقریب کے لیے مرحوم والد کابھی تھری ڈی ڈیجیٹل کردار بنایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ تامل ناڈو کے آئی ٹی انجینئر دنیش نے رواں سال کے آغاز میں اس انوکھی اور اچھوتی شادی کے انعقاد کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا تھا، جس پر صارفین نے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا اور میٹاورس اسٹارٹ اپ کی بہترین شروعات قرار دیا۔
Discussion about this post