مودی حکومت کے نرالے کام، اترپردیش میں یوگی ادتیہ ناتھ کے دور میں کرپشن عروج پر، بجنور شہر میں نئی سڑک کا افتتاح ہونا تھا۔ جس کے لیے بھارتیا جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی سوچی چوہدری کو مدعو کیا گیا۔ سوا کروڑ روپے سے زائد رقم700میٹر کی اس نئی سڑک کی تعمیر پر خرچ ہوئی ہے۔ جس کا افتتاح ہندو کیمونٹی کی رسم و رواج کے مطابق ناریل توڑ کر کرنا تھا۔ اب جیسے ہی سوچی چوہدری نے نئی سڑک پر ناریل پھوڑا تو اُس کے تو ٹکڑے نہ ہوئے، ہاں یہ ضرور ہے کہ چمماتی ہوتی ہوئی سڑک پر شگاف پڑ گیا۔ جس پر رکن اسمبلی سوچی چوہدری بھی دنگ رہ گئیں۔معلوم کرنے پر پتا چلا کہ نئی سڑک پر انتہائی خستہ میٹریل استعمال کیا گیا اور محکمہ بلدیہ کے افسران اور ٹھیکیداروں نے مل کر نئی سڑک کے نام پر خوب کرپشن کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوچی چوہدری نے اس نئی سڑک کے ٹوٹے ہوئے حصے کا میٹریل بطور نمونہ حاصل کرکے اس معاملے کی چھان بین کرانی شروع کردی تاکہ پتا چلا جائے کہ نئی سٹرک کے لیے کون سا میٹریل استعمال کیا گیا، جس کے بعدسڑک کی کرپشن میں ملوث افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی ہو۔
Gravel sample being taken for test after MLA sat on protest demanding probe in the construction of poor quality of roads. pic.twitter.com/pKvGkqIccG
— Piyush Rai (@Benarasiyaa) December 3, 2021
Discussion about this post