سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھتیجا شیخ راشد شیخ بے قصور ہے۔ اُن کا دعویٰ ہے کہ جب یہ واقعہ ہوا، شیخ راشد مدینہ میں نہیں تھا۔ اچھا ہے ان کا بھتیجا جیل میں رہ کر سیاسی تربیت حاصل کرے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد جہاں جائے گا،اُن سے ایسا ہی برتاؤ کیا جائے گا۔ حکومت انہیں اور عمران خان کو تحریک سے پہلے ہی جیل بھیجنا چاہتی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رانا ثنا کو قابو کیا جائے کیونکہ وہ خانہ جنگی کرائیں گے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اُن کی جان کو خطرہ ہے، تھانہ سیکریٹریٹ میں درخواست دے دی ہے۔ شیخ رشید کے مطابق انہوں نے خط لکھا دیا ہے کہ وہ قتل کردیے جائیں تو ان لوگوں سے تفتیش کی جائے۔ ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی آئی بی کو بھی درخواست دے دی ہے کیونکہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔نون لیگ نے حکومت میں آتے ہی 300 افراد کا نام ای سی ایل سے نکالا۔ ادارے دیکھیں کہ یہ کون لوگ ہیں، جن کا نام نکالا گیا۔ عدلیہ انصاف کرے، اب سارا بوجھ عدلیہ پر آنے لگا ہے۔
Discussion about this post