نامناسب رویے کے الزامات کے شور میں مشہور برانڈ نے عید کلیکشن کی پرموشن کمپین سے آوٹ کردیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ثنا جاوید کے ساتھ شوٹ کروالیےتھے لیکن اب فیصلہ ہوا ہے کہ نئے چہروں کے ساتھ پھر سے اسے شوٹ کیاجائے گا۔ کمپنی نے تصدیق کی کہ وہ اب نئے چہرے کے ساتھ عید کلیکشن کی تشہیری مہم شوٹ کرے گی۔
یہ سارا معاملہ ایسے وقت میں اٹھا ہے جب ثنا جاوید الزام ہے کہ انہوں نے ماڈل منال سلیم کے ساتھ مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کیا تھا، ماڈل منال سلیم نے چند دن پہلے ثنا جاوید کا نام لیے بغیر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر اسٹوری شیئر کی۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ کسی ایسی فنکارہ کے ساتھ کام کرنے پر مجبور نہ کیا جائے جو بعض اداکاراوں کو دو ٹکے کی سمجھتی ہیں۔
جس پر میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار اور اکرام گوہر نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ اکرام گوہر نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ منال سلیم دراصل ثنا جاوید کی بات کررہی ہیں۔ جس کے جواب کئی فنکاروں نے جہاں ثنا جاوید کا ساتھ دیا تو کئی ان کے مخلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ جس پر ثنا جاوید نے عمیر وقار، ماڈل منال سلیم اور اسٹائلسٹ علینا مرتضیٰ کو قانونی نوٹسز بھجوائے۔
عمیر وقار اور علینہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو ثنا جاوید کا نام بھی نہیں لیا۔ علینہ نے الٹا ثنا جاوید کو ہتک عزت کے قانونی نوٹس روانہ کردیے۔
بہرحال اس سارے معاملے میں اب نیا موڑ یہ آیا ہے کہ کپڑوں کے جدید برانڈ نے ثنا جاوید کو اپنی پرموشن کمپین سے الگ کردیا ہے۔
Discussion about this post