سوشل میڈیا پر اس وقت ”دو ٹکے کی عورت” کے بعد ”دو ٹکے کی ماڈل” کی بازگشت ہے جہاں صارفین کی جانب ان الفاظ کی شدید مذمت کی جارہی ہے وہیں کچھ صارفین اداکارہ ثنا جاوید کی پابندی کا بھی مطالبہ کررہے ہیں لیکن ان چرچوں میں اداکارہ ثنا جاوید قصوروار کیوں؟ اداکارہ ثنا جاوید پر تنقید کے تیر برسنے کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ماڈل منال سلیم نے اداکارہ کا نام لیے بغیر ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو تنقید کا نشانہ بنایا، ماڈل نے اپنے کلائنٹ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ کسی بھی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گی، یہ اداکارائیں ہمیں ’’دو ٹکے کی ماڈلز‘‘ سمجھتی ہیں۔ ہم بھی کام کرنے آتے ہیں مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے۔
ماڈل منال سلیم کی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد ان کی حمایت پر کئی میک اپ آرٹسٹ اور ساتھی ماڈلز سامنے آئے جنھوں نے اداکارہ ثنا جاوید کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کام کے دوران ان کی بد لحاظی اور بدتمیزی کی کہانیاں شیئر کی۔
مقبول ترین میک آرٹسٹ اکرام گوہر، ریان تھامس اور دیگر نے بھی کئی ایسی مثالیں شیئر کیں جن میں انہوں نے اداکارہ ثناء جاوید کے نامناسب رویے اور بدسلوکی کو برداشت کیا اور انہیں انتہائی غیر پیشہ وارانہ اداکارہ قرار دیا۔
View this post on Instagram
ساتھی ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹ کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید پر انگلیاں اٹھنے کے بعد سوشل میڈیا واریئرز نے بھی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور اداکارہ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرنے لگے جبکہ کچھ صارفین نے ثنا جاوید کو ان تمام لوگوں سے معافی مانگنے کو کہا جن سے انہوں نے بدسلوکی کی ہے۔
Sana Javed should stop being such a bully to her colleagues. If she really, really can’t deal with her anger issues, I would be more than willing to let her yell at me.😏
— Grumpy Desi Dreamer (@grumpydesimil) March 9, 2022
بہرحال ثنا جاوید کا ماڈل منال سلیم اور دیگر میک اپ آرٹسٹوں کے الزامات پر فی الحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا تاہم انہوں نے لوگوں کی بے تحاشہ تنقید کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کمنٹ سیکشن کو بند کردیا ہے۔
Discussion about this post