پشاور زلمی اور ہائیرپاکستان کے سی ای او نے وہ کردکھایا جس کا صرف خواب دیکھا جاسکتا تھا، جو سمجھتے تھے ایسا نہیں ہوگا وہ ہوگیا، اب پاکستانی مورس گیراج یعنی ایم جی موٹر کی وہ لگژری گآڑیاں استعمال کریں گے جو مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کی جارہی ہیں۔ اُن صارفین کے لیے آسانی ہوگئی جو ایم جی بیرون ملک سے مہنگے داموں اور بھاری ٹیکس کی ادائیگی کے بعد منگوایا کرتے تھے، اب لاہور میں ایم جی کا پروڈکشن پلانٹ باقاعدہ طور پر کام کررہا ہے، جہاں اس گاڑی کا ہر پارٹ تیار ہورہا ہے۔
There has been all kinds of speculation but here we are @MGmotor production line in Lahore Pakistan. 100 cars a day production capacity & as soon as the govt licensing is done & @GovtofPakistan gives export permission we they will export these as there are already orders. 🇵🇰🇵🇰🇵🇰 pic.twitter.com/5DosAikOa5
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) March 7, 2022
فخر عالم نے ٹوئٹر پر ایم جی کے وئیر ہاؤس اور پلانٹ کی مختلف ویڈیوز شیئر کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک دن میں سو گاڑیاں تیار ہورہی ہیں۔ ایک وسیع رقبے پر پھیلا ہوا وئیر ہاؤس ہے۔
Made in Pakistan, Made of Pakistan…one of the great motoring legacies, a global brand @MGmotor being put together here in Lahore, Pakistan. May Allah bless Pakistan & we as Pakistanis unite together to become a hub for manufacturing, innovation & entrepreneurship. #Pakistan pic.twitter.com/B3EaHoQ4lG
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) March 7, 2022
جاوید آفریدی جو پاکستان میں کھیل ہی نہیں اپنی مصنوعات کے ذریعے عوام کو بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں، اب ان کی کاوشوں کے نتیجے میں پاکستانی جدید ماڈل کی ایم جی استعمال کریں گے وہیں اس پروڈکشن پلانٹ کے ذریعے ملازمت کے نئے امکانات روشن ہوں گے۔
It makes me super happy to see progress in Pakistan. Good businesses create jobs, opportunities & generate wealth. @JAfridi10 & his family have created a giant legacy that is quietly delivering to Pakistan 🇵🇰🇵🇰🇵🇰 #PakistanZindabad pic.twitter.com/8RkztsJCqy
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) March 7, 2022
جاوید آفریدی کا عزم ہے کہ وہ یہ لگژری گاڑی اتنی بڑی تعداد میں تیار کرائیں کہ پاکستان انہیں بیرون ممالک بھی بھیج سکیں۔ اس سلسلے میں پاکستان کو بہت جلد آرڈر بھی ملنے والے ہیں جس کے باعث خآطر خواہ زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔
Discussion about this post