جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں 26ویں ترمیم کی روشنی میں آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ آئینی بینچ کا فیصلہ 7 اور 5 کے تناسب سے ہوا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، منصور علی شاہ، منیب اختر، عمر ایوب اور شبلی فراز نے فیصلے کی مخالفت کی۔جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس نعیم افغان، جسٹس مسرت ہلالی بینچ کاحصہ ہوں گی، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس جمال مندوخیل بھی آئینی بینچ میں شامل ہوں گے۔ جسٹس حسن اظہررضوی بھی 7 رکنی آئینی بینچ کاحصہ ہوں گے۔
Discussion about this post