امریکی پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے رواں ہفتے اپنے کنسرٹ منسوخ کرنے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک خطرناک اعصابی بیماری کا شکار ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا آدھا چہرہ فالج کا شکار ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹن کو رامسے ہنٹ سنڈروم نامی ایک نایاب بیماری ہے جوکہ چکن پاکس پھیلانے والے وائرس سے ہوتی ہے، یہ بیماری کئی سالوں بعد بھی جسم میں دوبارہ فعال ہوسکتا ہےاور اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے۔ لقوے سے ملتی جلتی بیماری میں چہرے کا نصف حصہ مفلوج ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے آنکھ کو جھپکانا ، مسکرانا اور دیگر تاثرات دینا ممکن نہیں ہوتا۔ ہر دلعزیز گلوکار جسٹن بیبر نے اس خبر کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کے ذریعے دی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ کس طرح ایک طرف آنکھ جھپکنے سے قاصر ہیں اور وہ ہنس بھی نہیں پا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ جسٹن بیبر نے اپنے دنیا بھر کے پرستاروں کے لیے ورلڈ ٹور کنسرٹ کا اعلان کیا تھا تاہم یہ تیسرا موقع ہے جسٹن کا ورلڈ ٹور منسوخ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے انہیں کورونا کی وجہ سے دو بار اپنے شوز کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔
Discussion about this post