کشمیر پرئمیر لیگ کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئی ہیں۔ آج سے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی مظفر آباد میں تماشائیوں کو سنسنی خیز اور دلچسپ میچز کا تحفہ دینے جارہے ہیں۔
اس معرکے میں 6 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، جب کہ بیشتر غیر ملکی کھلاڑی بھی مظفر آباد پہنچ گئے ہیں۔ کشمیر پرئمیر لیگ کا بڑے پیمانے پر انعقاد کیا جارہا ہے، جس کا فائنل 17اگست کو کھیلا جائے گا۔
جمعے کو افتتاحی میچ میں بوم بوم آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی میر پور ہاکس کے درمیان ہونے جارہا ہے۔ ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے 12میچز برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے جائیں گے، جب کہ بقیہ 7میچ دن میں ہوں گے۔
افتتاحی میچ بھی دن کی روشنی میں ہی ہونے جارہا ہے، جس سے پہلے کشمیری فنکار اور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ کے پی ایل کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوچکا ہے۔ جن کی قیمت 750، 1500، 2000، 2500 تک ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک شناختی کارڈ پر صرف 6 ٹکٹس ہی دیے جائیں گے۔ دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ اس بڑے ایونٹس کی کوریچ کے لیے انٹر نیشنل معیار کو ذہن میں رکھا گیا ہے ۔ جبھی بائیس کیمرے استعمال کیے جائیں گے، جب کہ ڈرون بھی مختلف اوقات میں میدان میں نظر آئے گا۔
دوسری جانب میر پور ہاکس کے کپتان مظفر آباد کی خوبصورتی میں کھو سے گئے ہیں۔ جنہوں نے مظفر آباد اسٹیڈیم پہنچ کر یہاں کی مثالی دلکشی اور خوبصورتی کی تعریف کی۔
کے پی ایل میں دیگر 4 ٹیمیں اورسیز وائیرز ، مظفر آبا ٹائیگرز ، باغ اسٹالینز اور میر پور رائلزز شامل ہیں لیگ میں عماد وسیم ، محمد حفیظ ، شاہد آفریدی کامران اکمل اور شاداب خان بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
Discussion about this post