بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کو لے کر انتہا پسند نفرت اور تعصب کی آگ میں جلے جارہے ہیں۔ کالج میں طالبات کے حجاب کے استعمال پر مکمل پابندی ہےاور ایسی طالبات کو کالج کی حدود میں داخل بھی نہیں ہونے دیا جارہا۔ تازہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک طالبہ عبایا پہن کر کالج میں داخل ہوئی تو انتہا پسند نے اُس کے خلاف نعرے لگانا شروع کردیے۔
باہمت اور نڈر لڑکی ان متعصب ہندوؤں سے ڈری نہیں جس نے اِن کے ” جے شری رام ” کے جواب میں ” اللہ اکبر” کے نعرے بلند کیے۔ مسلم طالبہ کو درجن بھر انتہا پسندوں نے گھیرلیا تھا اور اُس کا تعاقب کرتے ہوئے اسے ہراساں کرتے رہے۔ جس کے جواب میں لڑکی کسی بھی لمحے ان متعصب ہندوؤں سے ڈری سہمی نہیں۔
Full video : A Muslim Women in Karnataka is TERRORISED by her College mates for wearing a Hijab in her college. #KarnatakaHijabRow
CC : @PMOIndia @narendramodi @rashtrapatibhvn @HMOIndia @VPSecretariat pic.twitter.com/rUvjJZuThe https://t.co/Mz3MxTAtNV— Mohammed Zubair (@zoo_bear) February 8, 2022
کرناٹک سمیت بھارت کی کئی ریاستوں میں حجاب کو لے کر انتہا پسند احتجاج اور مظاہرے کررہے ہیں لیکن مسلم طالبات بھی ڈٹی ہوئی ہیں کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے وہ حجاب کے بغیر کالج کا رخ نہیں کریں گی۔
اسی بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کریں:
Discussion about this post