حرم مکی میں جگہ جگہ لگے ہوئے سماجی فاصلے کے اسٹیکرز اب نظر نہیں آئیں گے۔ جنہیں کورونا وبا کے دوران حفاظتی اقدامات کے تحت لگائے گئے تھے۔
نماز فجر کے دوران حرمین شریفین میں آنے والے نمازیوں نے کندھے سے کندھا ملا کر عبادات میں حصہ لیا۔مسجد حرام میں سماجی فاصلے کی شرط کے بغیر جب نماز کی ادائیگی ہوئی تو روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔
یاد رہے کہ لگ بھگ دو سال بعد حرمین شریفین میں نمازیوں کی باقاعدہ قطار در قطار صفیں بنیں۔ اس سے پہلے وزارت داخلہ سعودی عرب نے کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی بندش بھی ختم کردی تھی۔
Discussion about this post