پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کے بعد اب ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹی فکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ نوٹی فکشن پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب کی جانب سے جاری ہوا۔ حمزہ شہباز نے آج پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ کا حلف اٹھایا۔ جن سے یہ حلف عدالتی حکم پر اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے گورنر ہاؤس میں لیا۔
اُدھرحمزہ شہباز کے حلف کے خلاف پی ٹی آئی نی انٹر کورٹ اپیل لاہور ہائی کورٹ کو مل گئی۔ جس میں سماعت کے لیے 2 رکنی لارجر بینچ کی سفارش کی گئی ہے۔ اس اپیل پر سماعت اب عید کے تعطیلات کے بعد ہوگی۔ دوسری جانب نئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو گارڈ آف آنر بھی پیش کردیا گیا۔ جس میں لیگی قیادت نے بطور خاص شرکت کی۔ حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ پنجاب کی باقاعدہ ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔
Discussion about this post