اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے حکومت اور اپوزیشن کو ریڈزون میں جلسے کرنے سے انکار کردیا۔ ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو پریڈ گراؤنڈ اور اپوزیشن کو ایچ 9 میں جلسہ کرنے کی پیش کش کی ہے۔ دونوں فریقین کا ایک ہی جگہ جلسہ ہونے سے تصادم کا خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں زیادہ لوگوں کے آنے سے سیکوریٹی مسائل پیش آسکتے ہیں۔ ریڈزون میں دفعہ 144 نافذہے، عوامی اجتماع کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
یاد رہے کہ حکومت نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس میں 10 لاکھ افراد کے آنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اسی طرح متحدہ اپوزیشن نے بھی جوابی جلسہ ڈی چوک پر ہی کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
Discussion about this post