یمن میں پیش آیا انوکھا واقعہ جہاں خاتون نے ناصرف مرد کو اغواء کیا بلکہ اس پر تشدد اور رہائی کے بدلے تاوان کا بھی مطالبہ کرڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی شہر تعز سے تعلق رکھنے والی خاتون تغرید خالد الشرعبی پر اپنے سابقہ شوہر کو اغوا برائے تاوان، حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کرنے کے الزامات ہیں۔ پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اغوا ہونے والا شخص مبارک خاتون کا سابقہ شوہر تھا، جس نے نکاح کے چند ماہ بعد رخصتی سے قبل ہی خاتون کو طلاق دے دی تھی جبکہ اس دوران شخص نے دوسری شادی بھی رچالی تھی۔ مبارک کی جانب سے دھوکا دہی میں خاتون تغرید انتقام کے آگ میں ایسی جلی کہ سابق شوہر سے بدلہ لینے کی ٹھانی، خاتون نے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے ہی اپنے سابق شوہر کو اغواء کیا اور اس پر تشدد کرکے اپنے انتقام کی آگ بھجائی، زخموں کی تصاویر کو سوشل میڈیا وائرل کرکے اسے عبرت کا نشان بنایا۔ خاتون نے بتایا کہ میں نے اس سے سچی محبت کی مگر اس نے میری امیدوں پر پانی پھیردیا، اس نے ہماری باتیں عام کی اور مجھ سے جھوٹی باتیں بھی منسوب کی، مجھے بدنام کرنے کی ہر طرح کی چال چلی، میری تصاویر بھی سوشل میڈیا وائرل کی۔ خاتون کے مطابق سلطان الوافی نے اسے دھوکا دیا ہے اسی لیے اس نے اپنے سابق شوہر کو اغوا کرکے اس کے خاندان والوں سے تاوان مانگا تھا۔ یمنی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے واقعے کو ایک مزاق قرار دیا گیا تھا تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کی تصدیق اور تفصیلات بیان کی گئی تو ہر کوئی حیران اور دنگ ہوکر رہ گیا ہے۔
Discussion about this post