سندھ حکومت نے اومی کرون سے نمٹنے کی تیاریاں کرلیں،کورونا ویکسی نیشن کرانے کے عمل میں مزید تیزی کردی گئی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر اب اومی کرون کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی اومی کرون سے نمٹنے کی تیاریاں کرلی ہیں، این سی او سی کا ارادہ ہے کہ بوسٹر ویکسین کو تین کیٹگریز میں لگایا جائے گا۔ این سی او سی نے اعلان کیاکہ 50سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد اور ہیلتھ ورکرز کو سب سے پہلے ترجیح بنیادوں پر بوسٹر ویکسین لگائی جائے گی۔ اسی طرح کمزور قوت مدافعت والے افراد بھی بوسٹر ویکسین لگواسکیں گے۔ بوسٹر ویکسین پہلی ویکسی نیشن کے 6ماہ بعد لگوائی جاسکتی ہے۔ این سی او سی کے مطابق بوسٹر ویکسین بلامعاوضہ لگائی جائے گی۔ سندھ حکومت کی طرح وفاق نے بھی عوام سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اومی کرون کا خطرہ، پاکستان کی جنوبی افریقا سمیت 6ممالک کی پروازوں پر پابندی
Discussion about this post