دبئی کی عالمی نمائش جاری ہے۔ جس میں دنیا بھر کے 190سے زائد ممالک کے پویلین مہمانوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ انہی میں ایک افغانستان کا پویلین بھی تھا۔ جسے جمعے کو چند گھنٹے کھلا رکھنے کے بعد فی الحال بند کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کا پویلین نمائش میں شامل ہے اور گزشتہ کئی مہینوں سے اس کی تزئین و آرائش کی جارہی تھی۔
اسی دوران افغانستان میں سیاسی تبدیلیاں رونما ہوئیں تو اس کا کام تعطل کا شکار ہوگیا۔ پویلین کی ذمے داری سابق افغان حکومت کے پاس تھی جو یہاں مختلف مصنوعات اور افغانستان کی ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کرتی لیکن نئی افغان قیادت نے ’دبئی ایکسپو 2020‘ کے حوالے سے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ جبھی اس کا کام بھی تعطل کا شکار ہوا۔ اسی بنا پر پویلین خالی ہی رہا۔ جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ نامکمل انتظامات کی وجہ سے اسے بند کردیا جائے۔ نمائش 6ماہ تک جاری رہے گی اور اس دوران اگر افغان طالبان نے دلچسپی دکھائی تو ان کے پویلین کو مہمانوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ افتتاحی تقریب میں افغانستان کا سہ رخی پرچم شریک ممالک کے جھنڈوں کے درمیان نظر آیا تھا۔
دبئی ایکسپو2020 کے بارے میں مزید خبروں کے لیے کلک کریں :
سحرا نگیز ماحول، خوابوں کی دنیا، سریلے نغموں کی گونج میں دبئی ایکسپو 2020کا افتتاح
دبئی ایکسپو 2020 کا آفیشل ویڈیو گیت انگریزی اور عربی میں پیش کردیا گیا
Discussion about this post