دبئی حکام کے مطابق اُن کی ریاست مزدوروں اور محنت کشوں نے تعمیر کی ہے اور اس مرتبہ سال نو کی خوشیاں انہی محنت کشوں کے ساتھ منائیں گے محنت کش پارٹنرز ہیں اور اس مرتبہ نئے سال کے موقع پر سونے کے زیورات محنت کشوں کے خاندانوں کے لیے بطور تحفہ ملیں گے، اس کے علاوہ محنت کشوں کو 2 نئی گاڑیاں بھی بطور تحفہ دی جائیں گی۔ دبئی حکام کا مزید کہنا ہے کہ محنت کشوں کو 30 فری ٹکٹس بھی دیے جائیں گے جبکہ 5 لاکھ درہم کے مختلف انعامات بھی ملیں گے اس کے علاوہ نئے سال کے موقع پر محنت کشوں کے لیے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ 2 دن تک بالکل فری ہوگا۔محنت کشوں کے لیے محسنہ، جبل عل اور القوز میں نئے سال کی تقریبات منعقد ہوں گی، محنت کش ان تقریبات میں شریک ہو کر انعامات جیت سکتے ہیں۔
Discussion about this post