وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کی۔ پاکستان کے کسی ادارے کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کو سازش کے تحت ختم کیا گیا۔ دستانے پہنے ہاتھوں نے یہ سازش رچائی۔ یہی دستانے پہنے ہاتھ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے تھے۔ بھارتی میڈیا، پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کی اہم پریس کانفرنس۔@ShkhRasheed https://t.co/4LfQHyiUN2
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 17, 2021
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی سیکوریٹی ٹیم نے سیکوریٹی کلیئرنس دی تھی۔ شیخ رشید کے مطابق انہیں اطلاع ملی ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم بھی انہی باتوں پر غور کررہی ہے لیکن ہم انگلینڈ کی ٹیم کو ویلکم کرنے کو تیار ہیں۔ سیکوریٹی کا مسئلہ نیوزی لینڈ کے لیے تھا اور ناہی انگلینڈ کے لیے ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکوریٹی پر پاک فوج مامور تھی۔ ہم نے تو بغیر تماشائیوں کے میچ کھیلنے کی پیش کش بھی کی لیکن وہ اس پر بھی راضی نہیں ہوئے۔ یہاں تک وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو سیکوریٹی کی گارنٹی دی۔ کیوی وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم پر باہر حملہ ہوسکتا ہے۔
Discussion about this post