تامل فلموں کے اداکار سوریہ گزشتہ کئی دنوں سے سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہے جنکا قصور صرف یہ تھا کہ انہوں نے ہندوؤں کی نچلی ذات کی برادری پر ہونے والے ظلم و ستم کی داستان پر فلم بنائی۔ جس میں ناصرف ہندوؤں کے ذات پات کے نظام میں اچھوت سمجھنے والی ذات ‘دلت’ کے حقوق سے متعلق بیداری دی گئی ہے جبکہ ہندوں انتہا پسند کے فرقہ وارانہ فسادات کے پیچھے چھپی انکی تنگ نظر سوچ کو بھی بیان کیا گیا ہے، فلم جے بھیم کی ریلیز پر شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل ملنے اور شاندار بزنس کرنے پر بھارتی انتہاپسند آتش فشاں پہاڑ کی طرح پھٹ پڑئے ہیں۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں خود کو خدا ماننے والی جماعت ونیار برادری کو جے بھیم فلم اتنی بری لگی کہ اداکار سوریا کو تشدد کرنے کی دھمکیاں دی اور جسمانی طور پر حملہ کرنے والے کو 1 لاکھ روپے کی پیشکش کی ہے، کمیونٹی کی نمائندگی کرنے والی ایک تنظیم ونیار سنگم نے فلم سازوں کو ہرجانے کے لیے قانونی نوٹس بھیجا ہے اور کچھ مناظر کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ جن مناظر نے تنازعہ کو جنم دیا ہے ان میں ایک شاٹ شامل ہے جس میں فرقہ وارانہ علامت ہے۔ اس کے بعد اسے دیوتا کی تصویر سے بدل دیا گیا ہے، تاکہ مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔
فلم کی کہانی کیا ہے؟
فلم جے بھیم ایک سچی کہانی پرمبنی ہے جس میں نچلی ذات دلت سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے شوہر کی تلاش میں ہے جو1993 میں ناجائز طور پر گرفتار کرکے پولیس کی حراست میں قتل کردیا جاتا ہے، خاتون کو انصاف دلانے کیلئے ایک ایکٹوسٹ وکیل چندرو فاشسٹ اور متعصب سوچ رکھنے والے نظام لڑتا دکھائی دیتا ہے۔ ایمازون پرائم پر ریلیز ہونے والی یہ فلم 22 سرکاری زبانوں کے وسیع ملک بھارت میں غیرمعمولی طور پر کامیاب رہی، ‘جے بھیم’ مختصراً فلمی ڈیٹا بیس آئی ایم ڈی بی پر سب سے زیادہ ریٹنگ والی فلم ہے اور اس نے ہالی ووڈ کی کلاسیک فلموں ‘دی گاڈ فادر’ اور دی شاشانک ریڈیمپشن’ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اب تک کیا ہوا؟
بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے اداکار سوریا جو اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں، کے چنئی میں واقع گھر کی حفاظت کے لیے پانچ مسلح پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جب وہ سفر کرتے ہیں تو ان کے ساتھ اضافی سکیورٹی ہوتی ہے۔ جبکہ دوسری طرف اداکار سوریا کو دی جانے والی دھمکیوں نے سوشل میڈیا پر’ وی اسٹینڈ ودتھ سوریا ‘ کا ہیش ٹیگ کے ساتھ اداکار کے لیے حمایت کا آغاز کر دیا ہے۔
We support Social Justice, We support Humanism, We are against Casteism, We support Inclusiveness, We support holistic Development of this Society. We support Truth And so#WeStandWithSuriya @Suriya_offl pic.twitter.com/7AoVzMjB4J
— Tribal Army (@TribalArmy) November 14, 2021
#WeStandWithSuriya Raise your head and be proud for lending hand for the needy
— Purushotham Thambu (@PurushothamTham) November 20, 2021
Jai Bhim isn’t a movie any more Jai bhim now means to have trust in Democracy and Constitution, jai bhim means Fight for Truth and Rights, and finally this movies 9.8 IMDb rating post proves Jai Bhim means Support to you #WeStandWithSuriya
— KuNaL Jadhav (@__k_j_cool__) November 20, 2021
اداکار نے بھی اپنے مداحوں کی "زبردست” حمایت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ٹویٹ کیا، انہوں نے لکھا کہ پیارے سب، جئے بھیم کے لیے یہ محبت بہت زیادہ ہے۔ میں نے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا! الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا کہ میں آپ سب کے اعتماد اور یقین دہانی کے لیے کتنا شکر گزار ہوں۔ ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کا تہہ دل سے شکریہ۔
Dear all, this love for #Jaibhim is overwhelming. I’ve never witnessed this before! Can’t express in words how thankful I am for the trust & reassurance you all have given us. Heartfelt thanks for standing by us ✊🏼
— Suriya Sivakumar (@Suriya_offl) November 17, 2021
Discussion about this post