اقوام متحدہ کی جانب سے ورلڈ ہیپینس رپورٹ میں سب سے زیادہ خوش اور ناخوش 146 ممالک کی فہرست جاری کی ہے، جس میں مسلسل 5 ویں بار کی طرح اس بار بھی پہلے نمبر پر براجمان ملک فن لینڈ ہے، جس نے اپنی تہذیب، عوام کو میسر سہولیات، جنگلات، حکام پر مکمل اعتماد، مساوات، شفافیت کی خصوصیات اور جرم کی انتہائی کم شرح کی بدولت دیگر ممالک پر سبقت لیتے ہوئے سب سے خوش اور قوم ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
اس فہرست میں دوسری پوزیشن ڈنمارک نے حاصل کی، تیسرے نمبر پر آئس لینڈ جبکہ اس کے بعد فہرست میں سوئش اور ڈچ آتے ہیں۔ امریکا نے تین نمبر کی بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر اپنی جگہ بنائی جبکہ برطانیہ کی 17ویں اور فرانس کا 20واں نمبر ہے۔ بات کی جائے پاکستان کی تو، ریٹنگ میں پاکستان نے بھارت کو نیچے دھکیلتے ہوئے 121 نمبر کی پوزیشن حاصل کی جس کے بعد بھارت کا 136واں نمبر ہے۔
فہرست میں سب سے نچلی پوزیشن افغانستان کی ہےجبکہ افغانستان سے ایک نمبر اوپر جنگ زدہ ملک لبنان ہے۔ اقوام متحدہ نے افغانستان کو ناخوش ملک وہاں کی عوام کو درپیش مالی مسائل کی بدولت قرار دیا ہے، طالبان کی حکومت کے بعد افغانستان کی عوام کو جہاں معاشی مشکلات کا سامنا ہیں وہیں افغان حکومت کی مالی امداد بھی تعطل کا شکار ہے۔
Discussion about this post