کیا آپ جانتے ہیں کہ لگژری دورے کیلئے دنیا کا سب سے مہنگا ترین شہر کون سا ہے ؟ نہیں تو چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
خوابوں کا شہر
کبھی آپ نے سوچا ہے کہ زندگی میں کم سے کم ایک بار تو پرتعیش دورے پر اہل خانہ کے ہمراہ نکلا جائے، مگر سوال یہ ہے کہ اس کیلئے پیسے کہاں سے آئیں گے۔ بھئی جن لوگوں کے پاس پیسے ہیں ان کیلئے یہ کوئی مسئلہ نہیں، ہاں جو یہ سوچ صرف اپنی سوچ تک ہی رکھ سکتے ہیں تو ہمیں ان سے ہمدردی ہے۔ مگر وہ لوگ جو ایسا سوچ بھی سکتے ہیں اور عمل بھی کرسکتے ہیں، دنیا کے ایسے رئیسوں پر مشتمل حالیہ دنوں میں ایک سروے کیا گیا، جس کے بعد کسی بھی لگژری دورے کیلئے امریکا کا شہر لاس اینجلس دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔
کسی بھی طرح سے لگژری دورے اور وہاں موجود فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش کو دیکھتے ہوئے امریکا کے شہر لاس اینجلس کو خوابوں کی دنیا سے تشبہہ دی گئی ہے، جو مہنگا ترین بھی ہے۔ اس نئی تحقیق میں یہ بھی پتا چلا ہے کہ دنیا بھر میں لگژری رہائش کے لیے دنیا کے سب سے مہنگے شہر میں ایک رات کا قیام تقریباً 675 امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی روپے میں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد پاکستانی روپے بنتا ہے۔
دوسرے مہنگے ترین شہر
یہ تحقیق صرف فائیو اسٹارز ہوٹلز اور وہاں کے لگژری قیام سے متعلق کی گئی ہے۔ اس فہرست میں دنیا کا دوسرا مہنگا ترین شہر فرانسیسی دارالحکومت پیرس ہے جہاں فائیو اسٹار سہولیات سے متعلق ایک رات کے قیام کا خرچہ اندازاً 664 امریکی ڈالر یعنی ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ہے۔ ابتدائی 10 مہنگے ترین شہروں میں 4 امریکی اور 4 اطالوی جب کہ ایک ایک فرانسیسی اور کینیڈین شہر شامل ہے۔
ای آئی یو کے جائزے سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یورپ کے کئی دیگر شہروں میں رہن سہن کی قیمتیں بھی گرنے لگی ہیں۔ ادارے نے یورپ کے 37 میں سے جن 31 شہروں کا جائزہ لیا ہے اس میں جینیوا اور کوپن ہیگن بھی شامل ہیں اور ان سب کی رینکنگ میں کمی آئی ہے۔ محقیقن کے مطابق قیمتوں میں یہ گراوٹ افراط زر کی شرحوں میں کمی اور صارفین کی مانگ میں کمی کی وجہ سے آئی ہے۔ لیکن اس دوران امریکی شہر نیو یارک اور لاس اینجلس میں رہن سہن کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گيا ہے۔
سستا ترین شہر کون سا ہے
اسی طرح فائیو اسٹار سہولیات سے متعلق دنیا کے سستے ترین شہروں کا بھی ڈیٹا جمع کیا گیا، جس کے مطابق بھارتی شہر چنئی دنیا کا سستا ترین شہر ہے۔ یہاں ایک رات کا قیام تقریباً 47 ڈالر یعنی ساڑھے 7 ہزار پاکستانی روپے ہے جو لاس اینجلس سے تقریباً 14 گنا کم ہے۔ اسی طرح دوسرے نمبر پر مشترکہ طور پر ملائیشیا کا جوہر باہرو اور بھارت کا بنگلور ہے۔ یہاں ایک رات کے قیام کا خرچہ تقریباً 57 ڈالر یعنی 9 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ہے۔ فائیو اسٹار ہوٹلز کے 10 سستے ترین شہروں میں بھارت کے 7 شہر جبکہ ملائیشیا، فلپائن اور تھائی لینڈ کا ایک ایک شہر شامل ہے۔
گزشتہ سال کے سروے میں دنیا کا سب سے سستا شہر شام کا دارالحکومت دمشق قرار دیا گیا تھا، جہاں گزشتہ تقریبا 10 برس سے خانہ جنگی جاری ہے۔ ازبکستان کا شہر تاشقند بھی رینکنگ میں تقریبا اسی کے آس پاس دوسرے نمبر پر رہا تھا۔ ارجینٹینا اور وینزویلا کے دارالحکومت بینوس ایریز اور کرکاس کو دنیا کے پانچ سب سے سستے ترین شہروں میں شمار کیا گیا۔
جرمن دارالحکومت برلن، فرنکفرٹ اور میونخ میں گزشتہ چند برسوں میں مکانوں کے کرائے میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گيا ہے اس کے باوجود دنیا کے دس مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں جرمنی کا کوئی بھی شہر شامل نہیں تھا۔
سنگاپور
گزستہ سال کیے گئے سروے میں یہ یورپ کا اعزاز ایشیا نے چھین لیا تھا۔ عالمی سطح پر رہن سہن کی قیمتوں کا جائزہ رکھنے والے ادارے ‘دی ایکنومسٹ انٹیلیجنس یونٹ’ (ای آئی یو) کے اعداد و شمار کے مطابق سنگاپور، اوساکا اور ہانگ کانگ جیسے ایشیائی شہروں نے یوروپ کے پیرس اور زیورخ جیسے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور اس وقت وہ دنیا کے مہنگے ترین شہر تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق رہنے کے اعتبار سے یوروپی شہر اب سستے ہوتے جا رہے ہیں لیکن امریکی شہر نیو یارک اب بھی کافی مہنگا ہے۔
Discussion about this post