فرانسنسی شہر پیرس میں دنیا کے سب سے پہلے ٹیکسٹ کی نیلامی ہوئی تو ہر ایک نے بڑھ چڑھ کر بولی لگائی لیکن ان سب میں بازی لے گیا کینیڈا سے تعلق رکھنے والا خریدار جس نے ایک لاکھ 20 ہزار یورو میں اس تاریخی موبائل ٹیکسٹ مسیج کو خریدا۔ این ایف ٹی کے تحت اس نیلامی میں دنیا بھر کے خریدار وں نے شرکت کی تھی۔ دنیا کا یہ پہلا ٹیکسٹ مسیج 3دسمبر 1992کو وڈا فون کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔
جسے برطانوی باشندے نیل پارتھ نے کمپیوٹر کے ذریعے اپنے کولیک رچرڈ جارویز کو روانہ کیا۔ جس میں صرف ’ میری کرسمس‘ پیغام درج تھا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق خریدار کیمونیکشن پروٹوکول کی منفرد ڈیجیٹل کاپی کا مالک بن گیا ہے۔ وڈا فون کا کہنا ہے کہ نیلامی سے ملنے والی رقم اقوا م متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کو عطیہ کی جائے گی۔
اسی بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کریں:
Discussion about this post