رومیسا گیلگی کا قد 7فٹ کے قریب ہے اور اسی اعتبار سے انہیں دنیا کی سب سے لمبی خاتون ہونے کا اعزاز گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ والوں نے قرار دیا ہے۔اب رومیسا کا یہ بلند قد کیوں ہوا، اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ایسی بیماری کا شکار ہیں، جس کے ذریعے غیر معمولی نشوونما ہوتی ہے۔رومیسا جس بیماری کا شکار ہیں وہ ویورسنڈروم کہلاتی ہے، جو عام طور پر پیدائش سے پہلے شروع ہوتی ہے اور بعض اوقات اس کے ساتھ بڑھتا ہوا پٹھوں کا پھیلاؤ، انتہائی بڑی آنکھیں، وسیع پیشانی، پاؤں کی خرابی اور غیر معمولی بڑے بڑے کان بھی ان مریضوں میں پائے جاتے ہیں۔ 24برس کی رومیسا زیا دہ تر ویل چیئر استعمال کرتی ہیں لیکن ضرورت محسوس کریں تو چہل قدمی کرسکتی ہیں۔
رومیسا کی خاص بات یہ ہے بھی ہے کہ وہ 2014میں بھی سب سے طویل القامت خاتون ہونے کا عالمی ریکارڈ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ اب دوسری بار انہیں یہ اعزاز ملا ہے تو خوشی سے پھولی نہیں سما رہیں۔ رومیسا کا قد ہی نہیں ان کے ہاتھ بھی خاصے بڑے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ بڑی آسانی ہوجاتی ہے جب اونچی جگہوں تک رسائی ہاتھوں کے ذریعے ممکن ہوتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کا سب سے لمبے انسان کا تعلق بھی ترکی سے ہے۔سلطان کوسن کا قد 8فٹ 2انچ ہے جبکہ اس سے پہلے بلند ترین خاتون چینی تھیں،جو 1982میں وفات پاگئیں لیکن ان کا قد 8فٹ 1انچ تھا۔
Discussion about this post