دنیا میں ایک بہترین گاڑی کی سواری کرنا کسے نہیں پسند ہوتا لیکن سفر کو پرسکون بنانے کے لیے لگژری ہوٹلز کی تمام تر سہولیات بھی آپ کو میسر ہو تو آپ کا سفر اور بھی حسین اور خوشگوار ہو جاتا ہے۔ امریکا میں ایک ایسی ہی کار کو تیار کیا گیا ہے جو 100 فٹ لمبی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ہیلی پیڈ، سوئمنگ پول، باتھ ٹب اور بڑا واٹر بیڈ جیسی سہولیات ہیں۔ امریکن ڈریم کے نام سے مشہور لموزین گاڑی کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے دنیا کی سب سے لمبی کار قرار دیا ہے۔
اس سے قبل یہ اعزاز اسی گاڑی کے پاس تھا تاہم اس وقت اس کی لمبائی 60 فٹ تھی۔ ناساؤ کاؤنٹی میں آٹوزیم ٹیکنیکل ٹیچنگ میوزیم کے مالک مائیکل میننگ نے بتایا کہ نیوجرسی کے ایک گودام میں کافی عرصے سے کھڑی گاڑی کو متعدد فلموں میں استعمال کیا گیا۔ اس دوران اس کو کئی مقامات پر زنگ لگ گیا تھا اس کے بہت سے پرزے بھی محفوظ نہیں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے امریکن ڈریم کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی نئے سرے سے اس کی تزئین و آرائش کا منصوبہ بنایا جس کے بعد امریکن ڈریم کی لمبائی 100 فٹ کردی۔ یہ کار دنیا کے کسی لگژری ہوٹل جیسی اہمیت رکھتی ہے۔
Discussion about this post