بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پہلی بار دنیا کی ڈیجیٹل شادی میٹا ورس پر ہونے جارہی ہیں جہاں کوئی زوم کال نہیں اور نا ہی گوگل میٹ، بلکہ کبھی نہ دیکھی جانے والی ورچوئل شادی کی ایک غیر معمولی مثال قائم ہوگی۔ دلہا دنیش ایس پی اور ان کی منگیتر 6 فروری کو ایک ورچوئل ایونٹ میں استقبالیہ دیں گے۔ یہ جوڑا روایتی طور پر صبح شادی کے بندھن میں بندھ جائے گالیکن ان کا استقبال شام کو ڈیجیٹل طریقے سے کیا جائے گا۔ اس ورچوئل ایونٹ کی تھیم کے لیے ہیری پورٹر کی جادوئی قلعے ہوگوارٹس کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اس تقریب میں جوڑے کے دوست اور عزیز و اقارب ایک میٹاورس ایونٹ میں ایک دوسرے سے مل سکیں گے۔ مہمانوں کو لاگ ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی جس کے بعد وہ اس ایونٹ کا حصہ بن سکیں گے اور مہمان جوڑے کو تحفے تحائف بھی ورچوئل انداز میں ہی دیں گے جبکہ دلچست بات یہ ہے کہ اس ایونٹ میں خاندان کے وہ افراد بھی شرکت کرسکیں گے جو اس دنیا میں موجود نہیں۔ اس پرمسرت موقع پر دلہن اپنے مرحوم والد سے ملاقات کرپائیں گے جو گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں۔ اس منفرد اور اچھوتی تقریب کے لیے مرحوم والد کابھی تھری ڈی ڈیجیٹل کردار بنایا گیا ہے۔ دنیش نے سوشل میڈیا پر اس انوکھی شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اچھوتے ایونٹ کا انعقاد کرکے فخر اور خوشی محسوس کررہے ہیں، یہ میٹاورس اسٹارٹ اپ کی بہترین شروعات ہے۔
I feel so proud and blessed that I have seen and taken advantage of many great opportunities in this world before millions of people have seen them, Beginning of something big! India’s first #metaverse marriage in Polygon blockchain collaborated with TardiVerse Metaverse startup. pic.twitter.com/jTivLSwjV4
— Dinesh Kshatriyan 💜 (@kshatriyan2811) January 11, 2022
میٹاورس کیا ہے؟
میٹاورس لوگوں کے لیے ورچوئل زندگی کا نیا تصور ہے۔ جہاں صارفین مختلف ڈیوائسز کے ذریعے ان دیکھی چیزوں کو دیکھ سکیں گے اور اسے محسوس بھی کرسکیں گے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ میٹاورس انٹرنیٹ کا مستقبل ہوگا۔
Discussion about this post