آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو دورہ پاکستان کے لیے آسٹریلیا کی وائٹ بال ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ تجربہ کار اوپنر تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کھیلیں گے لیکن تین ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچز سے باہر ہوں گے۔ دوسری جانب اسٹار بلے باز اسٹیو اسمتھ، جنہیں سری لنکا سیریز کے دوران چوٹ لگی تھی، کو محدود اوورز کے مقابلوں میں ان کی فارم کے بارے میں خدشات کے باوجود شامل کیا گیا ہے۔ چیئر نیشنل سلیکشن پینل جارج بیلی نے کہا کہ ہم نے باصلاحیت اور ورسٹائل اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے ، ہم اگلے ورلڈ کپ کے لیے ون ڈے تشکیل دینے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
Australia announce their white squads for the upcoming Pakistan tour.
David Warner and Josh Hazlewood have been rested from the white-ball series. #PAKvAUS pic.twitter.com/nwPVKXfUvi
— CricTracker (@Cricketracker) February 22, 2022
آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کے اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق وائٹ بال فارمیٹ میں کینگروز کی قیادت ایرون فنچ کریں گے، جبکہ ٹیم میں شین ایبٹ، آشٹن اگر، جیسن بحرنڈارف، الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنوس لابوشین شامل ہیں اس کے علاوہ میچل مارش، بین میکڈرمٹ، کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، مارنوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ 24 سال بعد پاکستان کی سرزمین میں گرین شرٹس اور کینگروز 3 اپنا پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلیں گی جبکہ 5 اپریل کو دونوں ٹیمیں واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آمنے سامنے آئیں گی۔ سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
Discussion about this post