پاکستان سپر لیگ 7 کے فائنل کوالیفائرمیں ملتان سلطانز ایک مقام پر میچ ہار چکی تھی لیکن پھر مین آف دی میچ شاہنوار دھانی کا جادو چلا۔ پہلے انہوں نےایونٹ کے سنچری میکر بروک کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر فل سالٹ کولیکن میدان میں تماشائی اور ناظرین اس بات پر بڑے حیران تھے کہ دونوں وکٹیں لینے کے باوجود شاہنواز دھانی اپنے روایتی انداز سے جشن منا نہیں رہے تھے۔ لیگ میچز کی طرح تماشائیوں اور ملتان سلطانز کے ڈک ہاؤس کی طرف بھی انہوں نے دوڑ نہیں لگائی لیکن دلچسپ صورتحال تو اس وقت پیش آئی جب دھانی نے شاہین شاہ آفریدی کو بولڈ کیا تو ایک بار پھر سب نے اُسی دھانی کو دیکھا جو وکٹ لینے کے بعد میدان کی جانب دوڑ لگادیتا ہے۔ دھانی کا وہی جوش اور جذبہ تھا، جو ان کی پہچان بن چکا ہے۔
Hello to Shahid Afridi 😉🤭pic.twitter.com/76N0wRu7HN
— Huraira. (@gnarlysniper) February 23, 2022
سوشل میڈیا پر اسی حوالے سے دلچسپ کمنٹس پڑھنے کو مل رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کہا جارہا ہے کہ دھانی نے بوم بوم آفریدی کو جواب دیا تھا۔ جنہوں نے ٹی وی پر بیٹھ کر تبصرہ کرتے ہوئے ان کے جشن منانے کے انداز پر تنقید کی تھی۔ ٹی وی پر بیٹھے ہوئے ” ماہرین ” عدیل اظہر اور سویرا پاشا نے بھی شاہد آفریدی کی ہاں ہاں میں ملائی تھی۔
شاہد آفریدی، شاہنواز دہانی سے ناراض، مشورہ بھی دیدیا
مکمل پروگرام https://t.co/Xlm3rra0nz#SamaaTV @GameSetSamaa @sawerapasha @adeel_azhar pic.twitter.com/f849E8NHPt
— SAMAA TV (@SAMAATV) February 22, 2022
عدیل اظہرتو یہاں تک فرما گئے کہ دھانی اوور ری ایکٹ کررہے ہیں۔ دوسری طرف سویرا پاشا نے بھی اپنی ” ماہرانہ رائے ” دیتے ہوئے یہی کہا کہ گزشتہ سیزن میں دھانی کا یہ انداز پسند آیا تھالیکن اب لگتا ہے وہ جان بوجھ کر یہ کرتے ہیں۔
جس کے جواب میں آفریدی نے بھی دھانی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بالنگ پر فوکس کریں۔ آفریدی کا کہنا تھا اس ایونٹ میں دھانی کی بالنگ بھی کوئی خاص نہیں رہی۔ وہ اپنی بالنگ میں بہتری لائیں۔
کیا دھانی نے شاہد آفریدی کو جواب دیا ؟
سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دھانی نے جان بوجھ کر شاہین کی وکٹ حاصل کرنے پر جشن منایا
Shahid afridi is watching dahani’s bowling. pic.twitter.com/C78hBRgkQi
— Afshan Tayyab | PSL (@QueenAfshan_) February 23, 2022
اور یہ اندازے یوں لگائے جارہے ہیں کہ شاہین آفریدی کے خاندان نے شاہد آفریدی کی بیٹی کے لیے رشتہ بھیجا ہوا ہےاور شاہین کی وکٹ پر جشن دراصل بوم بوم آفریدی کو دھانی کا جواب خیال کیا جارہا ہے۔
Just a day after Shahid Afridi criticised Shahnawaz Dahani’s extravagant celebrations and suggested him to stay composed, he hasn’t celebrated after taking a wicket. #HBLPSL7
— Farid Khan (@_FaridKhan) February 23, 2022
بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کو اپنے رتبے اور مقام کو ذہن میں رکھ کر نوجوان کھلاڑیوں پر تنقید نہیں بلکہ ان کا حوصلہ بڑھانا چاہیے۔
Shahnawaz Dhani – 1️⃣
Shahid Afridi – 00
If You Know You Know😊.#ShahidAfridi #PSL7 #Dhani #LQvMS pic.twitter.com/NRJsdyiXid— Common Man (@CricMan1992) February 23, 2022
کئی نے میمز بنا کر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیے ہیں۔ کچھ صارفین شاہین کی وکٹ کو شاہد آفریدی سے دھانی کا انتقام بھی قرار دے رہے ہیں۔
کچھ نے لکھا کہ دھانی کی بالنگ دیکھ کر آفریدی خود دم بخود ہوگئے ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہد آفریدی کی دھانی کی بالنگ پر تنقید کے باوجود دھانی پی ایس ایل 7 میں اب تک 16 شکار کرچکے ہیں یوں وہ عمران طاہر اور خوش دل شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Every time Shahid Afridi opens his mouth, he pretty much taints a bit more of his legacy. Man needs to keep his controversial and boomer opinions to himself 😩 #PSL2022 #MSvsLQ #LQvsMS
— Mahnoor Ahmed (@Mahnoor1599) February 23, 2022
جبکہ شاداب خان سب سے زیادہ 17 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرچکے ہیں۔ دھانی کی تباہ کن بالنگ کی وجہ سے ہی ملتان سلطانز ہاری ہوئی بازی جیتا۔
After Shahid Afridi’s words. pic.twitter.com/lQPmnkC8d8
— Tahmoor Nazeer (@TahmoorNazeer) February 23, 2022
جنہوں نے صرف 19 رنز دے کر 3 اہم کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم کا راستہ دکھایا۔
Discussion about this post