کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 7 کے میچ میں کئی دلچسپ لمحات آئے۔ ملتان سلطانز نے اس ایونٹ کا سب سے بڑا اسکور 245 رنز بنایا، جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز کے بڑے مارجن سے ہار ملی۔ میچ میں اس وقت تماشائیوں کے چہرے کھل اٹھے۔
Dahani Entertainment
#HBLPSL7 I #LevelHai I #MSvQG pic.twitter.com/2RXMvJS1jo
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
جب ملتان سلطانز کے ہنس مکھ بالر شاہنواز دھانی نے نور محمد کو بولڈ کرنے کے بعد باؤنڈری کی طرف دوڑ لگادی۔ جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹورویوین رچرڈز کو اپنے مخصوص انداز میں سلام کیا، جس کے جواب میں ویوین رچرڈز نے دھانی کو شاباش دی۔

جس کے بعد اسی اوور کی چوتھی گیند پر جب انہوں نے نسیم شاہ کو بولڈ کیا تو ایک بار پھر باؤنڈری کی جانب بھاگنا شروع کیا تو اسٹرائیک اینڈ پر کھڑے ایمپائرعلیم ڈار نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔

دھانی انہیں ڈوج دے کر ایک بار پھر باؤنڈری کی طرف پہنچ کر جشن منانے میں مصروف رہے۔
#HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvQG pic.twitter.com/kp8MPJDinT
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2022
اس سے قبل ملتان سلطانز کی اننگ کے دوران نسیم شاہ نے خوش دل شاہ کو ایک تیز رفتار باؤنسر مارا، جسے انہوں نے تیزی کے ساتھ باؤنڈری کی راہ دکھائی لیکن اس مرحلے پر خوش دل شاہ کو نسیم شاہ کا باؤنسر پھینکنا ایک آنکھ نہ بھایا،جبھی انہوں نے نسیم شاہ کے ساتھ سخت جملوں کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پرکپتان رضوان درمیان میں پڑے اور دونوں کھلاڑیوں کو الگ الگ کیا۔

Discussion about this post