کورونا وبا کی وجہ سے 2018 کے بعد سے فلمی دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈ آسکر کی تقریب ورچیوئل کے تحت ہورہی ہےلیکن اب دی اکیڈمی ایوارڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس سال وہ اسی طرح تقریب کا اہتمام کریں گے جیسے ماضی میں یہ ہوتی آئی ہے۔ اس مقصد کے لیے لاس اینجلز کےکوڈک تھیٹر میں رنگا رنگا تقریب ہوگی۔ اکیڈمی ایوارڈز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 27 مارچ کو ہونے والی اس تقریب کا باقاعدہ میزبان ہوگا۔ اس سلسلے میں کہا جارہا ہے کہ برطانوی اداکار ٹام ہولانڈ ہوسکتا ہے کہ رواں سال کے آسکر کی میزبانی کریں، جن کی 2021 میں ریلیز ہونے والی ” اسپائیڈر مین تو وے ہوم ” نے دنیا بھر میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ ٹام ہولانڈ کے ساتھ ان کی کو اسٹار زینڈیا اسٹیج پر جلوہ گر ہوں۔
اس بار کون کون سی فلمیں، ہدایتکار اور اداکار آسکر حاصل کرنے کی جنگ میں شامل ہوں گے، اس کے لیے نامزدگیوں کا اعلان 8 فروری کو کیا جارہا ہے ۔ اکیڈمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تقریب میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
Discussion about this post