مصطفیٰ قریشی کی شریک سفر اور شہرت یافتہ گلوکارہ روبینہ قریشی 81 برس میں طویل علالت کے باعث کراچی میں وفات پاگئیں۔ گلوکارہ روبینہ قریشی نے سندھی ہی نہیں اردو، پنجابی اور سرائیکی زبان میں بھی نغمہ سرائی کی۔ حیدرآباد سے تعلق رہا اور مصطفیٰ قریشی سے بیاہ رچانے کے بعد وہ لاہور منتقل ہوگئی تھیں۔
سندھ یورنیورسٹی سے مسلم ہسٹری میں ماسٹرز کرنے والی گلوکارہ روبینہ قریشی طویل عرسے سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ دوسری جانب اداکاراور ہدایتکار تنویر جمال جاپان میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ تنویر جمال بھی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ٹوکیو کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ تنویر جمال ٹی وی کے منجھے ہوئے اداکار تسلیم کیے جاتے۔ جنہوں نے اداکاری ہی نہیں ڈراما پروڈکشن میں بھی نام کمایا۔ تنویر جمال کی شریک سفر کا تعلق جاپان سے ہی تھا۔
Discussion about this post