فٹ بال کی دنیا کے شہزادے تصور کیے جانے والے پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو شائقین میدان میں گیند کو اِدھر سے اُدھر نچاتے ہوئے دیکھتے رہے ہیں اور پھر کمال مہارت سے مخالف کھلاڑیوں اور گول کیپر کو وہ چمکا دے کر گیند کو جال کے اندر پھینک کر ٹیم کے لیے گول بھی کردیتے ہیں۔ ناقدین تو یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ گیند، رونالڈو کے پیروں میں آکر جیسے ان کی ہی غلام بن جاتی ہے۔ دنیا بھر میں چاہنے والوں کی بڑی تعداد رکھنے والے رونالڈو کا نیا روپ سب کو چونکا گیا ہے۔ برطانوی فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے یہ شہرہ آفاق فٹ بالر اب ہاتھوں میں تلوار تھام کر دشمنوں پر یلغار کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک سے زیادہ دشمن اُن پر شعلوں سے بھرے تیر برسا رہے ہیں لیکن کنگ فو مارشل آرٹ فائٹربنے رونالڈو اُن کے ہر وار سے خود کو بچاتے ہی چلے جارہے ہیں۔
اب یہ کسی فلم یا فٹ بال کلب کا اشتہار نہیں بلکہ ڈیجیٹل کمپنی کا اشتہار ہے جس میں رونالڈو کو اس انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ متعلقہ کمپنی نے فٹ بال کو فروغ دینے کے لیے اب اس کھیل کی اسپانسرشپ کا آغاز کیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ رونالڈو نے اس 55سکینڈز کے اشتہار کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا تو چند ہی گھنٹوں میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد صارفین اس کا نظارہ کرچکے ہیں۔
I’m all in. Now you! @zujugp connects football communities from East to West.
More here at https://t.co/MFLVkWn6V7#WritingTheFutureOfFootball pic.twitter.com/8KqKXRRPst— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) October 13, 2021
Discussion about this post