دلچسپ قصہ ہے بھارتی ریاست بہار کے گاؤں ماجھور کا، جہاں 20برس کے دھوبی للن کمار پر اپریل میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کا الزام تھا، جسے پولیس نے حراست میں لیا ، مختلف سماعتوں کے بعد للن کمار نے ضمانت کی عرضی لگائی۔ مجسٹریٹ کی عدالت میں اُس کی عرضی کی دہائی پہنچی، جس میں اُس کا کہنا تھا کہ اس نے خاتون سے زیادتی کی کوشش نہیں کی اور ناہی پولیس کو مطلوب دیگر مقدمات میں وہ ملوث ہے۔ جس پرجج صاحب نے انوکھا فیصلہ سنایا، انہوں نے للن کی ضمانت کی درخواست اُسی صورت منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی اگر وہ 6ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے دھو کر اور باقاعدہ استری کرکے اُن تک پہنچائے گا۔ للن کمار نے اس پیش کش سے فوراً فائدہ اٹھایا اور ہاں کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس گاؤں میں لگ بھگ2ہزار خواتین ہیں، جو اس بات پر مسرور ہیں کہ اگلے 6ماہ کے لیے اُن کی کپڑے دھونے سے جان چھٹ گئی۔ عدالت کا فیصلہ گاؤں کی پنجائیت کو بھی پہنچا دیا گیا ہے اور اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ اگر للن کمار کوئی کوتاہی، لاپرواہی یا ٹال مٹول سے کام لے تو فوری طو ر پر عدالت سے رجوع کیا جائے۔
Discussion about this post