امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بل کلنٹن کو کیلی فورنیا کے میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق صدر غیر کوووڈ انفکیشن کے باعث اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ 75برس کے بل کلنٹن کی بہتر علاج کی وجہ سے روبہ صحت ہورہے ہیں۔ دراصل سابق صدر کے سفید خون کے خلیوں کی تعداد کم ہورہی ہے اور وہ اینٹی بائیوٹکس کو استعمال کرنے کے بعد گفتگو کرنے کے قابل ہیں۔ کلنٹن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امید کی جارہی ہے سابق صدر صحت یاب ہو کر جلد گھر لوٹ آئیں گے۔ کلنٹن کے 2001میں وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے کے بعد انہیں کئی بیماریوں نے آگھیرا تھا۔ 2004 میں، انہوں نے سینے میں طویل درد اور سانس لینے میں تکلیف کے بعد بائی پاس سرجری کروائی۔ وہ 2005 میں جزوی طور پر پھیپھڑوں کی سرجری کرانے پر مجبور ہوئے۔ بہرحال اس قدر ناساز طبیعت کے باوجود وہ سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔ بالخصوص 2016میں شریک سفر ہیلری کلنٹن کی صدارتی مہم میں وہ برابرفعال رہے۔
Discussion about this post