بھارتی پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے 117 میں سے 92 نشست حاصل کرکے سب کو دنگ کردیا ہے۔ بھارتی پنجاب جو کانگریس کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ وہاں سے عام آدمی پارٹی کی جیت نے بھارتی سیاست میں ہلچل مچادی ہے۔ دہلی کے بعد اب پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بن گئی ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا کی نشست کے لیے سابق کرکٹر ہربجھن سنگھ کو اپنا امیدوار بھی نامزد کردیا ہے۔ راجیہ سبھا کی 13 نشستوں پر انتخابات 31 مارچ کو ہورہے ہیں۔ جس کے لیے پنجاب اسمبلی کے ارکان عام آدمی پارٹی کی 5 امیدواروں کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
Discussion about this post