بلند و بالا پہاڑوں سے محبت رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کا ایک اور کارنامہ، دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کن چن جونگا کو سر کر کے تاریخ رقم کردی ہے۔ خطرناک اور دشوار راستوں کے باوجود سرباز خان نے 8 ہزار میٹر سے بھی بلند 14 میں سے 10 چوٹیوں کے سامنے خود چٹان بن گئے اور بڑی آسانی سے ہیبت ناک چوٹیوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، جس کے بعد اب ان کا اگلا مشن مکالو چوٹی سر کرنے کا ہے۔
بچپن کے شوق کو اپنا کیریئر بنانے والے کوہ پیما سرباز خان نامور کوہ پیما علی سدپارہ کے شاگرد ہیں، وہ 2020 میں موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی میں بھی شامل رہے تاہم کامیاب نہ ہوسکے۔ اس سے قبل سرباز خان نے 2017 میں نانگا پربت، 2018 میں کے ٹو اور 2019 میں براڈ پیک سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
Discussion about this post