سربیا کے صدر الیکزینڈر ووک نے ہنگری کے وزیراعظم وکٹراوربان نے نئی ٹرین سروس کا افتتاح کیا۔ جس کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوچکی ہے۔ جس میں وہ ٹرین کی کھڑکی کے قریب بیٹھ کر ایسا ظاہر کررہے ہیں کہ جیسے ریلوے اسٹیشن پر ہزاروں کی تعداد میں عوام ان کے استقبال کے لیے کھڑی ہے، جنہیں دیکھ کر وہ ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس افتتاح کے وقت ریلوے اسٹیشن پر ان کے استقبال کے لیے کوئی مسافر نہیں تھا۔ یہاں تک کہ ٹرین جہاں جہاں سے گزری، کوئی دور تک نظر نہیں آیا لیکن سربین صدر نے ” خیالی ہجوم ” کے سامنے ہاتھ ہلانے کا یہ سلسلہ کسی بھی مرحلے پر روکا نہیں۔ جس سے وہ یہ بھی ثابت کرنے کی کوشش میں تھے کہ وہ عوامی مقبولیت رکھتے ہیں۔
سربین صدر کی ہوشیاری، ” خیالی ہجوم ” کو ہاتھ ہلانے کی کارستانی. #Serbia #ViralVideo #AleksandarVucic #inauguration #socialmedia #Taar pic.twitter.com/4dKE5Elp38
— Taar.TV (@taar_tv) April 1, 2022
اس ساری صورتحال میں ہنگری کے وزیراعظم بے چارے خاصے کنفوژ رہے کہ سربین صدر اگر ہاتھ ہلا رہے ہیں تو کون باہر کھڑا ہے۔ اس دلچسپ ” سیاسی اسٹنٹ” پر سوشل میڈیا پر سربین صدر مذاق کا نشانہ بن چکے ہیں۔
Discussion about this post