آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کے مستعفی ہونے کے بعد آج نئے وزیراعظم کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ تحریک انصاف کے ہی امیدوار سردار تنویر الیاس کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائےجبھی انہیں آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا گیا۔ جو اب 3 بجے حلف اٹھائیں گے۔ عبدالقیوم نیازی نے ارکان پارٹی سے اختلافات بنا پر پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی ہدایت پر وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ سردار تنویر الیاس کو 32 ارکان کی حمایت حاصل تھی جبکہ آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن جاعتوں نے انتخاب کا بائی کاٹ کیا تھا۔
Discussion about this post