سندھ حکومت نے مارکیٹس رات10بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی۔ نئے حکم نامے کے مطابق کراچی میں اتوار کو مارکیٹس بند ہی رہیں گی۔ انڈور ڈائننگ بھی کھول دی گئی اور یہ سہولت رات 12بجے تک دستیاب ہوگی۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ہفتے کے 6روز مارکیٹس رات 10بجے تک کھولی جاسکتی ہیں۔ یہی نہیں انڈور میں شادی سمیت دیگر تقریبات کی بھی اجازت ہوگی لیکن شرط یہ ہوگی کہ شادی سمیت دیگر تقریبات میں 200افراد ہی شرکت کرسکیں گے۔ جہاں تک بات اوپن ائیر میں شادی اور دیگر تقریبات کی ہے تو اس کے لیے سندھ حکومت نے 400افراد کو آنے کی اجازت دی ہے۔
سندھ حکومت کا عزم ہے کہ وہ مارکیٹس، دکانوں اور شاپنگ مالز میں کورونا ایس او پیز پر عمل کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیموں کا دورہ کراتی رہے گی۔ ورک فرام ہوم کی شرط بھی ختم کردی گئی۔ دفاتر میں 100فی صد عملے کو مدعو کیا جاسکتا ہے۔ بات کی جائے پبلک ٹرانسپورٹ کی تو اس میں 50فی صد جب کہ ٹرینوں میں 70فی صد مسافروں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
Discussion about this post