اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اور فہیم خان کی ضمانت منسوخ کردی۔ جس کے نتیجے میں دونوں ارکان کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔ عطا اور فہیم خان پر کارکنوں کے ساتھ سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔جنہوں نے تحریک عدم اعتماد سے قبل سندھ ہاؤس پر دھاوا بول کر مرکزی گیٹ توڑا جبکہ اندر پہنچ کر توڑ پھوڑ بھی کی۔ ان ارکان پر ریڈ زون میں داخل ہونے اور دھرنا دینے کا الزام بھی ہے۔
Discussion about this post