سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر ڈائریکٹر پرائیوٹ انسی ٹیوشنز ڈاکٹرمنسوب حسین صدیقی نے سبھی اسکولز کو اس بات کا پابند کیا ہے کہ وہ 12 سے 18 سال کے طالب علم اور اسٹاف کی کورونا ویکسی نیشن لازمی طور پر کرائیں۔ یہ اقدام اس لیے بھی کیا جارہا ہے کہ این سی او سی نے اس پر زور دیا ہے ۔ تمام نجی اور سرکاری اسکول کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے طالب علم اور اسٹاف کی 100 فی صد ویکسی نیشن ہو۔ اسٹاف ممبران سے ویکسی نیشن کارڈ کی کاپی حاصل کی جائے۔
اگر کوئی 12 سال سے بڑی عمر کے طالب علم یا اسٹاف رکن نے ویکسی نیشن نہ کرائی اور وہ اسکول میں حاضری دیتا رہا تو اسکول انتظامیہ کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔ نظر ڈائریکٹر پرائیوٹ انسی ٹیوشنز ڈاکٹرمنسوب حسین صدیقی کا کہنا ہے کہ کوشش صرف یہ ہے کہ کسی طرح مہلک وائرس سے بچوں کو محفوظ بنایا جائے تاکہ وہ تعلیمی سلسلے کو بلا رکاوٹ جاری رکھیں۔
Discussion about this post