عملی طور پر ہر پلیٹ فارم پر بی ٹی ایس کی بالادستی جاری ہے، جنوبی کوریا کا بوائے بینڈ بی ٹی ایس پوری دنیا میں اپنی بے پناہ مقبولیت کے ساتھ مسلسل شہرت حاصل کر رہا ہے اور اب اس نے موجودہ گنیز ورلڈ ریکارڈز میں چند نئے اور ریکارڈز کا اضافہ کر دیا ہے۔
میوزک گروپ کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ پیروکار
بی ٹی ایس گزشتہ اپریل 2021 میں بنائے گئے اپنے ہی سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رواں سال کے تین ماہ کے دوران انسٹاگرام پر 60.5 ملین فالوورز کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔
یہی نہیں میوزک بینڈ کے ممبر ”وی” نے دسمبر 2021 میں صرف پانچ گھنٹوں میں دو عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے تھے، پہلا صرف 43 منٹ میں انسٹاگرام پر 1 ملین فالوورز تک پہنچنے کا تیز ترین ریکارڈ جبکہ دوسرا صرف 4 گھنٹے میں انسٹاگرام پر 10 ملین فالوورز تک پہنچنے کا اعزاز انفرادی طور پر اپنے نام کیا تھا۔
ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا میوزک گروپ
بی ٹی ایس کا جادو صرف انسٹاگرام تک محدود ہی نہیں بلکہ اس کی مقبولیت دوسرے پورٹلز تک پھیلی ہوئی ہے، مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک پر بھی بی ٹی ایس نے سوشل میڈیا کا ایک اور ریکارڈ اس بینڈ کے سر جاتا ہے، بینگ ٹن بوائز 45.7 ملین صارفین کے ساتھ ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والا میوزک گروپ بن گیا ہے۔
ٹوئٹر پر بھی بی ٹی ایس کا جادو
اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بی ٹی ایس آرمی پرستاروں کو بینڈ کے ساتھ جڑے رہنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا، ٹوئٹر پر بی ٹی ایس آرمی کی مسلسل کاوشوں کے بدولت کورین پاپ بینڈ نے 44.4 ملین فالوورز رکھنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، اس سے قبل یہ اعزاز برطانوی بوائے بینڈ ون ڈائریکشن کے پاس تھا، جس کا آخری ریکارڈ 2017 میں 3.1 ملین فالوورز کا تھا۔
بہرحال یہ صرف 2022 کا آغاز ہے اور بی ٹی ایس بینڈ کے پاس کچھ اور نئے ریکارڈز توڑنے کے لیے ایک پورا سال باقی ہے۔
مزید پڑھنا نہ بھولیں:
نہ زبان اپنی نہ حلیہ، پھر بھی بی ٹی ایس پاکستان میں مقبول کیوں؟
Discussion about this post