برازیل کے ایک چھوٹے شہر کے میئر پولرائزنگ سیاست کو اکھاڑے میں لے گئے اور سابق کونسل رکن کو کیج فائٹ میں آنے اور پرانے حساب برابر کرنے کی دعوت دےدی، میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ برازیل میونسپلٹی کے میئر سماؤ پیگزوٹو کا شہر کی کونسل کے رکن ایرینو میریکو ڈا سیلوا کے ساتھ ویڈیو اسکینڈل پر طویل عرصے سے جھگڑا تھا۔ ڈاسیلوا نے سوشل میڈیا پر سیاحتی مقام کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کی خراب صورتحال پر میونسپلٹی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔ دونوں سیاستدانوں کے درمیان معاملہ اتنا بگڑا کہ 39 سالہ پیگزوٹو غصے میں تلملا اٹھا اور ڈا سیلوا کو فائٹ کرنے کی دعوت دےدی۔ میئر بمقابلہ کونسل رکن کا یہ دلچسپ مقابلہ اتوار کو شہر کے اسپورٹس سینٹر میں منعقد کیا گیا جہاں دونوں سیاستدانوں کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے پسندیدہ فائٹر کے لیے نعرے بھی لگائے۔ مارشل آرٹ فائٹ کا آغاز جلد ہی ہوااور ایک دوسرے کو پیچھاڑنے کا کھیل شروع ہوا، جہاں ڈاسیلوا نے دو مرتبہ میئر کو رنگ میں گرایا اور بڑی پھرتیلی کے ساتھ پیگزوٹو پر حاوی رہے تاہم ججز نے بڑی بریک بینی سے پیگزوٹو کو فاتح قرار دیا۔
No Amazonas é assim:
Prefeito x Oposição de interior se resolve na porrada 😂😂😂😂😂
O Prefeito de Borba Simão Peixoto desafiou um ex vereador do município que estava fazendo inúmeras críticas à sua gestão à resolverem no braço. E foram!!!! Braço, chute, ringue, torcida kkk pic.twitter.com/VZnSmPuyEh
— RodrigoGuedesAm (@RodrigoGuedesam) December 12, 2021
اس دلچسپ مقابلے کا اختتام خوشگوار انداز میں ہوا جہاں دونوں سیاستدان ایک دوسرے پر گتھم گتھا ہونے کے بعد خوش اسلوبی کے ساتھ ایک دوسرے سے گلے ملے۔ اس موقع پر پیگزوٹو کا کہنا تھا کہ فائٹ کا مقصد اسپورٹس سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا جبکہ اس سے چیریٹی کا مقصد بھی پورا ہوا۔ مقابلے کے تماشائیوں نے دل کھول کر غریب اور مسکین افراد کے لیے رقم عطیہ کی۔ جبکہ دوسری جانب اس ان ڈور مقابلے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر امازوناز کے ہیلتھ ورکرز نے دونوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔
Discussion about this post