سری لنکن منیجر آنجہانی پریانتھا کمار کی یاد میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کے نام پر اب کسی نے ظلم کیا تو حکومت انہیں کسی صورت نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعظم نے ملک عدنان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُن پر فخر ہے کہ کس طرح انہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک انسان کو بچانے کی جدوجہد کی۔ ملک عدنان دوسرے کے لیے رول ماڈل ہیں۔ جنہوں نے اخلاقی جرات کرکے سری لنکن منیجر کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ درحقیقت ملک عدنان قابل فخر ہیں، جو حیوانوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوئے۔ اب سارا پاکستان یہ تہیہ کرچکا ہے کہ مستقبل میں ایسے دل خراش واقعات نہیں ہونے دینے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے آنجہانی پریانتھا کمار اہل خانہ کو ایک لاکھ ڈالرز روانہ کرے گی جبکہ متعلقہ فیکٹری نے اعلان کیا کہ وہ ہر ماہ کی تن خواہ آنجہانی منیجر کے اہل خانہ کو جاری رکھے گی۔
🔴Live
آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا دیاودھنہ کی یاد میں وزیراعظم آفس میں خصوصی تقریب کا انعقادوزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب@PakPMO @fawadchaudhry https://t.co/9ImLQujUhR
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) December 7, 2021
Discussion about this post