مسیحی برادری کے احتجاج کے بعد اب تحریک انصاف کا سیال کوٹ میں جلسے کا مقام بدل گیا ہے۔ پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ سی ٹی آئی میدان میں جلسہ کرنا چاہتی تھی لیکن مسیحی برادری کا موقف تھاکہ یہ میدان اُن کی مذہبی تقریبات کے لیے مخصوص ہے۔ اسی لیے کہیں اور جلسہ منعقد کیا جائے۔ تحریک انصاف کے تازہ اعلان کے مطابق اب جلسہ وی آئی پی کرکٹ میدان میں ہورہا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کسی شک و شبہے میں نہ رہیں۔ وہ آج سیال کوٹ جلسہ کرنے آرہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کے رویے پر کڑی تنقید کی اور اسے اشتعال انگیز عمل قرار دیا۔
کوئی شک میں نہ رہے،میں آج سیالکوٹ جاؤں گا۔امپورٹڈ حکومت نےہماری قیادت+کارکنان کیخلاف سیالکوٹ میں جو کچھ کیاوہ اشتعال انگیزضرورہےمگرغیرمتوقع ہرگزنہیں۔ ضمانت پررہامجرموں کےاس ٹولے+لندن میں مقیم ان کےعدالت سےسزا یافتہ قائدنےہمیشہ اپنےمخالفین کیخلاف فسطائی حربےاستعمال کئےہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 14, 2022
اُدھر مسلم لیگ نون کی نائب صدرمریم نواز کا کہنا تھا کہ سیال کوٹ میں جلسے کے لیے پی ٹی آئی کو گرجا گھر کے علاوہ کوئی اور جگہ نہیں ملی۔ اپنی بے مقصد سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو، پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی ؟
اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔ اسکے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی ؟ https://t.co/jtxCnHLNty
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 14, 2022
Discussion about this post