الیکشن کمیشن کے کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل کی سماعت کی۔ جس کے تحت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو کلیئر قرار دے دیا۔ ای سی کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔ اسی لیے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی۔ الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے ماطابق یہ اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے 5 اپریل کو سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
Discussion about this post