انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2021کے ’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر‘ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ جس میں انگلش کپتان جو روٹ، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر کیلی جیمی سن، سری لنکا کے دموتھ کارورتنا اور بھارت کے اشون شامل ہیں۔ جو روٹ کو سال بھر میں 15میچز میں 6سنچریوں کی مدد سے 1708رنز پر نامزدگی ملی ہے۔
جبکہ اشون نے 8میچز میں سب سے زیادہ 52شکار کرکے جگہ بنائی ہے۔ اسی طرح دموتھ کاروتنا کو 7میچز میں 902رنز بنانے پر نامزدگی حاصل ہوئی ہے لیکن حیران کن طور پر اس فہرست میں کیوی فاسٹ بالر کیلی جیم سن کی نامزدگی ہے جنہوں نے 2021میں صرف 27کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور انہی کی نامزدگی پر سب سے زیادہ اعتراض ہورہا ہے۔
کیونکہ کیوی بالر سے زیادہ شاہین شاہ آفریدی کی 47وکٹیں ہیں اور وہ کلینڈر ائیر میں اشون کے بعد دووسرے بالر ہیں۔جنہوں نے یہ اعزاز پایا۔ اسی طرح صرف8میچوں میں 41وکٹیں لے کر ایک اور پاکستانی بالر حسن ’ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر‘ میں جگہ نہ بناسکے۔ جن کا اشون اور شاہین شاہ آفریدی کے بعد تیسرا نمبر ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کے بعد آنے والے کیلی جیمی سن کو اس نامزدگی پر رکھا۔ جس پر سوشل میڈیا پر صارفین خاصے غصے میں ہیں۔ ایک صارف ذکی کے مطابق شاہین نے پورے سال زبردست کارکردگی دکھائی اور حیران کن طور پر وہ نامزد نہیں ہوئے۔
Shaheen was phenomenal this year in test matches still not a nominee 😐😐 pic.twitter.com/1hE7YGcZQs
— zaki❤️🔥 (@zkii25) December 28, 2021
جبران ٹی صدیقی نے جیمی سن کے ساتھ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی بالنگ کا موازنہ کرکے پیش کردیا ہے۔
Surprised why Shaheen Afridi and Hassan Ali are not nominated before Kyle Jamieson. All of their numbers are better. pic.twitter.com/z8yzqVrRY0
— Jibran T. Siddiqui (@jibransiddiqui) December 28, 2021
ایک صارف کے مطابق مایوسی ہوئی لیکن ایسی ہی توقع تھی۔ آئی سی سی پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ایسی ہی ناانصافی کرسکتی ہے۔
Disappointed but not surprised, that’s how icc is working with Pakistan from ages, economy matters. Ramiz is right stop making talent, start making money.
— cricket pyrexia🇵🇰 (@cricketpyrexia) December 28, 2021
عبداللہ کا کہنا ہے کہ شاہین کی 47وکٹیں جیمی سن کی کارکردگی سے کہیں بہتر ہے۔
Shaheen has 47 wickets at 17.06; better than Jamieson in every aspect. Shame!
— Abdullah (@KingAbdulahIII) December 28, 2021
Discussion about this post