بھارتی شہر دہلی ایک بار پھر شدید ہنگامہ آرائی کی زد میں ہے۔ دہلی کا علاقہ شاہین باغ جو 2 سال پہلے شہریت قانون کے خلاف سراپا احتجاج رہا۔ اب اس بار میونسپل کارپوریشن نے یہاں انسداد تجاوزات مہم شروع کردی ہے۔ مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اس مہم میں صرف ان کی املاک کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کئی مطاہرین بلڈوزر کے آگے لیٹ گئے جبکہ کئی مقامات پر دھرنے بھی دیے جارہے ہیں۔
شاہین باغ جو مسلمانوں کی بڑی آبادی پر مبنی ہے۔ ان مسلمانوں کے مطابق میونسپل کارپوریشن صرف انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہی ہے۔ جس کا ہدف مسلمانوں کی املاک کو مسمار کرنا ہے۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے مسلمانوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد کو حراست میں لے لیا ہے لیکن مسلمانوں کا موقف یہی ہے کہ وہ کسی صورت اپنی جائز اور قانونی املاک کو تجاوزات مہم کے ہاتھوں قربان نہیں ہونے دیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ شاہین باغ میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ وہ یہ مہم سپریم کورٹ کے حکم پر کررہی ہے جس نے غیر قانونی تعمیرات کو صاف کرنے کا پابند کیا ہے۔
Discussion about this post