پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کسی نہ کسی حوالے سے خبروں میں رہتی ہیں۔ پرکشش اور پروقار شرمیلا فاروقی جہاں اپنے سراپے کی وجہ سے دیگر خواتین سیاست دانوں کے مقابلے میں ممتاز ہیں، وہی اپنے انداز گفتگو اور سوشل میڈیا پر ہونے والی دلچسپ پوسٹ کی بنا پر پذیرائی حاصل کرتی ہیں۔
اِن دنوں شرمیلا فاروقی سندھ کے مختلف شہروں کے دوروں پر نکلی ہوئی ہیں اور جہاں انہیں فرصت کے لمحات میسر آئے، اُ نہوں نے کچھ انوکھا کرنے کا ارادہ کیا۔ جبھی ٹھٹھہ سے لگ بھگ 5کلو میٹر دور چھتو چند کے ایک ڈبے میں پہنچیں اور سیدھا باروچی خانے کا رخ کیا۔ جہاں خود اُنہوں نے گرما گرم پکوڑے بنانا شروع کردیے۔ شرمیلا فاروقی نے پکوڑے بنانے کی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چتو چند کے پکائیے اور کھایے۔
چھتو چھنڈ کے پکوڑے پکائیے اور کھائیے! pic.twitter.com/YeH8kGdEOj
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) November 6, 2021
Discussion about this post