ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران دنیا بھر کے ٹی وی چینلز سابق اور موجودہ کرکٹرز کے ساتھ شو کررہے ہیں۔ انہی میں پی ٹی وی اسپورٹس میں بھی ایک بڑے پینل کے ساتھ کھیل کی تازہ ترین صورتحال اور میچ کے بعد تبصرے پیش کیے جارہے ہیں۔ اس پینل میں ویوین رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف، عمر گل، ثنا میر، اظہر محمود اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بھی شامل ہیں۔ میزبان نعمان نیاز ہیں، جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی دانست میں خود کو کرکٹ کے بہت بڑے ماہر سمجھتے ہیں۔
Even if there wasn’t a legendary cricketer like #ShoaibAkhtar, still no one should be insulted on national TV when there are millions of people watching the live broadcast.#removeNaumanNiaz must resign or else he should be fired from the job
pic.twitter.com/bXAWWIpllP #NaumanNiaz— DrAsifTweets (@Asiftweets2) October 27, 2021
منگل کی شب نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد پروگرام میں اُس وقت گرما گرمی ہوگئی، میزبان نعمان نیاز اور شعیب اختر میں تلخ کلامی۔ شعیب اختر نے حارث رؤف کی شاندار بالنگ کی تعریف کی اور برملا کہا کہ اس بات کا سہرہ لاہور قلندر کو جاتا ہے، جس نے حارث رؤف جیسے تیز ترین بالر کو دریافت کیا۔ نجانے کیا ہوا کہ میزبان نعمان نیاز لاہور قلندر کی تعریف برداشت نہ کر پائے، شعیب اختر کی بات کا ٹ کر بولے کہ شاہین آفریدی انڈر 19سے آئے ہیں۔ نعمان نیاز نے پوری کوشش کی کہ حارث رؤف جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 22رنز دے کر 4شکار کیے، ان کا ذکر نہ کیا۔ جس پر شعیب اختر نے دوبارہ حارث رؤف کا ذکر کرنا چاہا تو نعمان نیاز نے انتہائی تلخ لہجے میں کہا شعیب اختر سے کہا کہ اگر وہ شو سے جانا چاہیں تو جاسکتے ہیں اور اسی دوران انہوں نے وقفہ بھی لے لیا۔وقفے کے بعد شعیب اختر نے براہ راست نشریات کے دوران دنیا کے بڑے لیجنڈز کے سامنے ہونے والی اس توہین اور ناخوشگوار رویے پر کہا کہ وہ اب مزید اس پروگرام کا حصہ نہیں بن سکتے، وہ پروگرام چھوڑ کر ناصرف جا رہے ہیں بلکہ پی ٹی وی اسپورٹس سے مستعفی بھی ہورہے ہیں۔
Lot of respect for #ShoaibAkhtar . Govt must take immediate action action against This guy #NaumanNiaz . @shoaib100mph pic.twitter.com/FX8m7SPY0M
— Hamza_hun_yaar🎀🔥 (@HamzaAchlana) October 27, 2021
شعیب اختر نے ایک ویڈیو پیغام میں میزبان نعمان نیاز کی اس حرکت پرکہا کہ اُنہوں نے نجانے کیوں اُن سے بدتمیزی کی اور پروگرام چھوڑنے کا کہا۔ ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور کی موجودگی میں اپنے ساتھ ہونے والے اس نامناسب اور توہین آمیز رویے پر انہوں نے پروگرام چھوڑنے کا کہا۔
Multiple clips are circulating on social media so I thought I shud clarify. pic.twitter.com/ob8cnbvf90
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 26, 2021
شعیب اختر کے مطابق یہ بطور سپر اسٹار اُن کی توہین تھی۔
جو سرکاری ٹی وی پر کسی میزبان کو زیب نہیں دیتا۔ بدقسمتی سے نعمان نیاز نے اپنے رویے کی معافی بھی نہیں مانگی۔
نعمان نیاز کا ردعمل
سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہیں کہ آخر شعیب اختر نے ایسا کیوں کیا؟ وہ بہترین بالر کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا۔
I wonder why one has to be reminded @shoaib100mph is a star. He has been the best of the best, he shall always be. He has brought laurels to the country is undeniable. One side of the story always attracts nonetheless having been friends for ages I’ll always wish him the best.
— Dr. Nauman Niaz (@DrNaumanNiaz) October 26, 2021
بہرحال کہانی کا ایک ہی رخ پیش کیا جارہا ہے، اس کے باوجود اُن کی نیک تمنائیں شعیب اختر کے ساتھ ہیں۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
پی ٹی وی اسپورٹس کے میزبان نعمان نیاز کے توہین آمیز رویے پر اُن کے نام کا ہیش ٹیگ گرد ش میں ہیں۔ جس میں سبھی ان پر تنقید کررہے ہیں۔ آمنہ اچکزئی کے مطابق نعمان نیاز خود ساختہ صحافی اور ڈاکٹر ہیں جن کا رویہ ناقابل برداشت رہا۔
The way egoistic Nauman Niaz is behaved he does not seem like a so-called doctor or Journalist.#WeStandWithShoaibAkhtar#NaumanNiaz#نعمان_نیاز_معافی_مانگو
— Amna Åchãkzäi 🇵🇰 (@AmnaAchakzaiPTI) October 27, 2021
ایک صارف نعیم نے نعمان نیاز کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
We demand resignation of #NaumanNiaz from @PTVSp0rts for disrespecting legend @shoaib100mph @ImranKhanPTI please take action against so called cricket journalist @DrNaumanNiaz
— Naeem 🇵🇰 (@naeemb87) October 27, 2021
سید اسد عباس کہتے ہیں کہ نعمان نے بہت بڑی غلطی کی۔ہم شعیب اختر کے ساتھ کھڑے ہیں۔
NAUMAN did mistake (huge mistake).
STAY STRONG @shoaib100mph
We stand with you.#NaumanNiaz— Syed Asad Abbas (@asadabbas_syed) October 27, 2021
شکیل نے پی ٹی وی اسپورٹس کے شو کا بائی کاٹ کرنے کی بات کی ہے کیونکہ اس میں شعیب اختر کی تذلیل کی ہے۔
We should all #BoycottGameOnHai for disrespecting @shoaib100mph our national hero #NaumanNiaz
— Shakeel (@shakeel_says) October 27, 2021
ایک صارف عنایت حیات کے مطابق وہ شعیب اختر سے مکمل یکجہتی کرتے ہیں۔ نعمان نیاز نے قومی ہیرو کی توہین کی ہے۔ ڈاکٹر صاحب اور شعیب اختر میں بہت فرق ہے۔
I stand with @shoaib100mph … I demand @DrNaumanNiaz immediately step down from PTV hosting. You disgrace our lengend mr. What is your worth? You dont deserve sit there. #KickOutNaumanNiaz #ShameOnYou #NaumanNiaz @ImranKhanPTI @TheRealPCB @iramizraja
— Irfan Hayat (@Irfan_Hayat) October 27, 2021
سوشل میڈیا پر بیشتر صارفین نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو ہی ہدف تنقید بنایا ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ وہ نام نہاد کرکٹ کے ماہر اور تاریخ دان بنتے ہیں اور اکثر مواقع پر مہمانوں کو بولنے نہیں دیتے اور اپنی قابلیت جھاڑتے رہتے ہیں۔
پی ٹی وی کا ردعمل
پی ٹی وی انتظامیہ نے پی ٹی وی اسپورٹس پر شعیب اختر کے ساتھ پروگرام کے ساتھ پیش آنےوالے واقعہ کانوٹس لے لیا ہے، پی ٹی وی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے جس کا اجلاس آج ہوگا، کمیٹی ڈاکٹر محمد نعمان نیاز اور شعیب اختر کے مابین پیدا ہونے والی صورتحال پر تحقیقات کرے گی۔
پی ٹی وی انتظامیہ کا پی ٹی وی سپورٹس پر شعیب اختر کےساتھ پروگرام میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس pic.twitter.com/Q9pwvLD08V
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 27, 2021
Discussion about this post