بھارت میں ایک بار پھر عائشہ مکرانی جیسا دلخراش واقعہ پیش آیا، ریاست گجرات کے شہر وڈودرا میں 25 سالہ نفیسہ کھوکھر نے بھی عائشہ کی طرح احمد آباد کی سابرمتی ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن ارد گرد کی بھیڑ کی وجہ سے وہ ایسا نہ کرسکی اور واپس وڈودرا آئی اور گھر میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ نفیسہ کھوکھر اپنے خاندان کے ساتھ نورجہاں پارک کے علاقہ میں رہتی تھی لیکن نفیسہ کے احمد آباد کے شیخ رمیز احمد نامی نوجوان سے قریبی تعلقات تھے۔ رمیز نے نفیسہ سے شادی کے وعدے بھی کیے تھے، جس کا علم نفیسہ اور رمیز کے گھروالوں کو بھی تھا لیکن اچانک رمیز نے نفیسہ سے بات کرنا چھوڑ دی تھی اور رابطہ تک منقطع کردیا تھا۔
نفیسہ پچھلے کئی دنوں سے رمیز سے بات کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ کئی بار وڈودرا سے احمد آباد رمیز سے ملنے بھی آئی لیکن ہر بار رمیز کے گھر والے اسے بتاتے کہ رمیز اسے بتائے بغیر کہیں چلا گیا ہے۔ نفیسہ کے گھر والوں کے مطابق نفیسہ نے رمیز کو اپنے گھر پر دیکھا تھا۔ وہ رمیز کی اس بے وفائی سے بری طرح ٹوٹ گئی تھی تاہم گھر والوں کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ خودکشی جیسا قدم اٹھا لے گی۔ نفیسہ کے آخری ویڈیو پیغام منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کی بھی کارروائیاں تیز ہوگئی ہے جہاں گجرات پولیس کو رمیز کے خلاف مضبوط شواہد مل گئے ہیں جبکہ اہل خانہ نے بھی رمیز کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔
नदी में नहीं कूद पाई तो फांसी लगाई: शादी की हां कहकर मुकर गए, आए ही नहीं; ये तो गलत है न रमीज… कहकर दे दी जान #Gujarat #nafisa https://t.co/y6hL9SBjkv pic.twitter.com/dJRKFBX9SR
— Dainik Bhaskar (@DainikBhaskar) June 24, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ برس 25 فروری کو بھارتی ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والی عائشہ مکرانی جہیز کے مطالبات اور گھریلو تشدد سے تنگ آکر سابرمتی ندی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔ عائشہ نے بھی اسی طرح سابرمتی ندی کے پل پر اپنا آخری ویڈیو ریکارڈ کیا تھا۔ اس ویڈیو کو مضبوط شواہد کے طور پر عدالت نے شوہر عارف کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہ
A heart-wrenching video that surfaced on social media made everyone emotional. 23-year old #Ayesha Makrani shot a video on Thursday with a big smile on her face before taking her life by jumping into #Sabarmatiriver.#justiceforAyeshaKhan #AyeshaMakrani https://t.co/qnctvBBvL7 pic.twitter.com/Ebpuv4wFn8
— B&B Legal (@bnb_legal) March 1, 2021
Discussion about this post